حافظ محمد اکبر صدیقی

حافظ محمد اکبر صدیقی

Share

Twitter.com/HafizAkbar510
Mobile +923052312510
Smilesn.com/HafizAkbar510

21/01/2025

تو پھر یہ مت سوچو کے مستقبل کیسے بدلے گا، بلکہ یہ یاد رکھو کے جس لمحے میں تم ابھی ہو، تمہارا رب اُس لمحے کو بھی تمہاری اگلی سانس آنے سے پہلے بدل سکتا ہے۔ ❤️ 💯

21/01/2025

توکل کے دو مرحلے ہوتے ہیں ایک وہ جب اس بات کا یقین ہوتا ہے کے جو مانگا ہے وہ مل جائے گا، اور دوسرا وہ جب اس بات کا یقین ہوتا ہے کے جو مانگا ہے وہ نہ بھی ملا تو اُس میں کوئی نہ کوئی بہتری ضرور ہو گی۔ ❤️

21/01/2025

وہ سزا نہیں دے رہا بس آزما رہا ہے تمہیں، راستے بدل بدل کر تمہاری ہی پسند تک لیجا رہا ہے تمہیں۔ ❤️ 💯

21/01/2025

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
تو کرتا وہ ہے جو تو چاہتا ہے، پر ہوتا وہ ہے جو میں چاہتا ہوں، تو وہ کر جو میں چاہتا ہوں، پھر ہو گا وہ جو تو چاہتا ہے۔ ❤️ 💯

21/01/2025

جب تم سمجھو گے کہ ہر دکھ، ہر ہار اور ہر جیت سب تمہیں اللہ تک لے جانے کے بس مختلف بہانے تھے، جس دل کے ٹوٹنے پر اب تم غم کرتے ہو، اس پر پھر مطمئن ہو جاؤ گے۔ ❤️

21/01/2025

جو لوگ اپنے رب کی ناراضگی سے ڈرتے ہوئے زندگی گزار رہے ہیں اُن کے لیے اُن کے ربّ کے پاس ایسے اونچے اونچے محلات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی یہ اللہ کا وعدہ ہے اور اللہ کبھی اپنے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔ ❤️ 💯

21/01/2025

بھلے تمہاری نظر میں تم بے بس ہو مگر حقیقت یہ ہے کے اُسنے ہر فیصلہ تمہارے ہاتھ میں دے رکھا ہے کے "چاہو تو مجھ سے خفا رہ کر سب گنوا دو اور چاہو تو مجھ کو منا کر وہ بھی پا لو جو کوئی پا نہیں سکا۔" ❤️ 💯

21/01/2025

اپنے بارے میں نہ کسی پیر سے پوچھو نہ کسی فقیر سے پوچھو، بس تھوڑی دیر آنکھیں بند کرو اور اپنے ضمیر سے پوچھو۔ ❤️

21/01/2025

بھائیوں نے يوسفؑ کو مارنا چاہا مگر ناکام رہے، باپ کی نگاہوں سے دور کیا مگر محبت اور بڑھتی گئی، انھیں غلام بنا کر فروخت کر دیا مگر وہ بادشاہ بن گئے، اس لیے لوگوں کی سازشوں اور تدبیروں سے تم پریشان مت ہوا کرو، اللہ کی تدبیر اور چاہت سب پر بھاری ہے۔ ❤️

21/01/2025

اور تہجد کی طاقت تو ایسی ہے کہ زندگی دنوں میں بدل جاتی ہے، اور کبھی کبھار تو لمحوں میں۔ ❤️ 💯

20/01/2025

وہ خاموشیاں بھی سُن لیتا ہے لیکن اسے بندے کا اظہار پسند ہے، جب بندہ کہتا ہے "اے میرے رب" تو وہ متوجہ ہو جاتا ہے، جب بندہ کہتا ہے "تو بڑا رحیم ہے" تو اُس کی رحمت جوش میں آجاتی ہے، جب بندہ کہتا ہے "اللہ مجھے معاف کر دے" تو وہ معاف کر دیتا ہے اور جب بندہ گڑ گڑا کر کچھ مانگتا ہے تو وہ عطا کر دیتا ہے۔ ❤️

20/01/2025

ایک وہی تو ہے جو تم سے بیزار نہیں ہوتا، جو یہ جانتا ہے کے تم اپنی غرض کے لیے اُس کو پکار رہے ہو، مگر پھر بھی وہ تمہیں سنتا ہے بہت غور سے سنتا ہے۔ ❤️

Want your business to be the top-listed Furniture Store in Multan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Khakhi Pounta
Multan