07/08/2026
جب تک دیوانے ذندہ ہیں
پھولیں گے پھلیں گے زنجیریں۔۔۔۔۔۔۔
ٹی ایم اوز اور ہاوس افیسرز کی تنخوا میں اضافہ ہمارا حق ہے۔
بہت جلد تحریک شروع کرینگے ۔
Provincial Doctors Association Hayatabad Medical Complex Peshawar
07/08/2026
جب تک دیوانے ذندہ ہیں
پھولیں گے پھلیں گے زنجیریں۔۔۔۔۔۔۔
ٹی ایم اوز اور ہاوس افیسرز کی تنخوا میں اضافہ ہمارا حق ہے۔
بہت جلد تحریک شروع کرینگے ۔
28/07/2026
PDA OFFICIAL STATEMENT OVER THE CURRENT OPD CLOSURE IN HMC PESHAWAR
*
*Meeting Update | 27th July 2026*
An important meeting of PDA HMC was held today under the leadership of President Dr. Amir, with a large number of members in attendance. Key issues related to ongoing affairs at HMC and the pay raise of TMOs/HOs were discussed in detail.
*1. MTI HMC Affairs*
PDA expressed serious concern over the current situation at HMC. We emphasized the need for mutual respect, professionalism, and decorum. In the best interest of the institute, institutional welfare must take precedence over personal agendas.
Matters of alleged corruption, irregularities, and recruitment are already under investigation by Anti-Corruption, the institution, and the court. PDA urges all stakeholders to await the final inquiry reports. We stand with the system and against any individual proven guilty. Patient care must not be compromised during this period.
*2. TMOs/HOs Pay Raise*
The issue of a substantial pay raise for TMOs and HOs was discussed at length. Considering the ongoing inflation and rising cost of living, PDA demands a significant salary increase in line with current economic realities.
A province-wide movement will be initiated soon. All PDA chapters will be consulted to devise a unified and effective strategy.
24/07/2026
Well done PDA
22/07/2026
22/07/2026
بندر بانٹ شروع۔
کڈنی سنٹر میں ایس پی آر کی آسامیوں پر بندر بانٹ، اقربا پروری اور سفارش کے ذریعے بھرتیوں کی تیاری
کڈنی سنٹر میں SPR کی آسامیوں پر بندر بانٹ، اقربا پروری اور سفارش کے تحت بھرتیوں کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
بغیر کسی باضابطہ نوٹیفکیشن کے،
بغیر انٹرویو پینل کے،
اور بغیر میرٹ لسٹ کے، چند امیدواروں کو موبائل کال کرکے 24 جولائی کو انٹرویو کے لیے بلانے کا انکشاف ہوا ہے۔
راتوں رات اور پردے کے پیچھے انٹرویو لینے کے محرکات کیا ہیں؟ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسیشن اس پر خاموش نہیں بیٹھے گی۔
20 جولائی کو درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی۔ صرف ایک دن میں اسکروٹنی مکمل کرکے 24 جولائی کو چند افراد کو موبائل کال پر بلانا کسی بڑے اسکینڈل سے کم نہیں۔
ایم ٹی آئی کے قواعد کے مطابق اسکروٹنی کے بعد _Provisional Merit List_ آویزاں کی جاتی ہے جس میں تمام امیدواروں کو تحفظات دور کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ اس کے لیے _Grievances Committee_ ہوتی ہے۔ شکایات کے ازالے کے بعد _Final Merit List_ لگائی جاتی ہے جس میں تمام نمبرات واضح درج ہوتے ہیں۔ اس کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن کے ذریعے انٹرویو کمیٹی تشکیل دی جاتی ہے، اور ایک اور نوٹیفکیشن کے ذریعے امیدواروں کو 7 سے 10 دن کا وقت دے کر مطلع کیا جاتا ہے۔
بند کمروں میں، بغیر کسی میرٹ لسٹ اور نوٹیفکیشن کے انٹرویو لینا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ہسپتال کو ذاتی جاگیر سمجھا جا رہا ہے۔
کس کو نکالا گیا؟ کس کے کتنے نمبرز ہیں؟ کون کس نمبر پر ہے؟ پینل میں کون شامل ہے؟ یہ کسی کو معلوم نہیں۔ اس طرح کے خفیہ اقدامات تو جی ایچ کیو میں بھی نہیں ہوتے۔ یہ منظم اقربا پروری اور کرپشن ہے جس سے کئی مستحق امیدوار متاثر ہوں گے۔
پراونشل ڈاکٹرز ایسوسیشن چیئرمین بورڈ آف گورنرز، وزیر صحت اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔
میڈیا سیل
پراونشل ڈاکٹرز ایسوسیشن خیبر پختونخوا
11/07/2026
کڈنی سنٹر کے کچھ ڈاکٹرز چاپلوسی کے پیچھے اپنے بے قاعدگی چپھانے کی کوشش کرتے ہیں ۔MTI کے قواعد کے برعکس کام کرتے ہیں۔
بہت جلد ان کے کیسس یہاں پیش کئے جائنگے۔
یہ ہر وقت انتظامیہ کو گمراہ کن مشورے دیتے ہیں اور اپنے ناجائز کام نکواتے ہیں۔
ان چاپلوس کے نام اور کام کیلئے اگلے پوسٹ کا انتظار کرے
محکمہ صحت سے پرزور مطالبہ ہے کہ منتخب ہونے والے فکس پے میڈیکل آفیسرز، ڈینٹل سرجنز اور نرسز کی مکمل میرٹ لسٹ فوری طور پر جاری کی جائے تاکہ بھرتی کے عمل میں شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔ میرٹ لسٹ کی اشاعت سے نہ صرف منتخب امیدواروں کی پوزیشن واضح ہوگی بلکہ وہ امیدوار بھی مطمئن ہوں گے جو کسی وجہ سے منتخب نہیں ہو سکے، اور انہیں یقین ہو گا کہ تمام تقرریاں خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔
مزید برآں، DHQ، THQ اور RHCs میں ایسی نشستیں جو منتخب امیدواروں کے جوائن نہ کرنے یا چھوڑنے کی وجہ سے خالی رہ جاتی ہیں، انہیں میرٹ کے مطابق اگلے نمبر پر موجود امیدواروں کو پیش کیا جانا چاہیے۔ ان آسامیوں کو انتظار فہرست (Waiting List) کے بجائے متعلقہ میرٹ لسٹ میں اگلے حقدار امیدواروں کو دینا ہی انصاف، شفافیت اور میرٹ کے تقاضوں کے عین مطابق ہوگا۔
ہم امید کرتے ہیں کہ محکمہ صحت اس معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مکمل میرٹ لسٹ عوام کے سامنے لائے گا اور خالی ہونے والی نشستوں کو بھی خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر پُر کرے گا۔
Provincial Doctors Association
PDA press release.
We stand with Civil Servants of IKD and HMC