03/01/2025
یہ اُجاڑ بیڈ روم کبھی آباد رہا ہوگا..
کتنی ہی خوشیاں اور جانے کتنے غم اس بیڈروم کی زینت بنے ہونگے، یہاں رہنے والوں نے کس مان سے اسکو سجایا ہوگا..
دیوار سے آدھ اترا وال پیپر کبھی اس چار دیواری کی زینت بڑھاتا ہوگا
چھوٹی سائیکل یہاں موجود رہے بچوں کا پتہ دے رہی ہے جنکی شرارتوں اٹھکیلیوں کا یہ بیڈ روم گواہ ہوگا-
یہاں اب بربادی کا سماں ہے، بربادی اچانک بھی آسکتی ہے اور بربادی اپنے آنے کا پتہ دے کر آہستہ آہستہ بھی پہنچ سکتی ہے..
انسان کتنی چاہت سے مان سے اپنے جینے کا مال اسباب اکٹھا کرتا ہے...
اور پھر ایک دن وہ سب تو باقی رہتا ہے مگر انسان گزر جاتا ہے-🩷🩷🩷🩷
منقول۔۔
10/08/2024
برج الخلیفہ سے بلند ترین عمارت کا اعزاز چھیننے والا زیرتعمیر اسٹرکچر خلا سے کیسا نظر آتا ہے؟
انسانی تاریخ کی بلند ترین عمارت کی تعمیر پر کام جاری ہے اور اب اس کی سیٹلائیٹ تصویر سامنے آئی ہے۔
دبئی میں موجود برج الخلیفہ 2010 سے دنیا کی بلند ترین عمارت ہے مگر آنے والے برسوں میں سعودی عرب میں زیرتعمیر جدہ ٹاور🗼🏗🏢 یہ اعزاز اپنے نام کرلے گا۔
میکسز ٹیکنالوجیز کی سیٹلائیٹ تصویر میں نظر آرہا ہے کہ جدہ ٹاور کی تعمیر دوبارہ شروع ہوچکی ہے۔
اس کی تعمیر کا منصوبہ 2008 میں سامنے آیا اور تعمیراتی کام 2013 میں شروع ہوا
2018 میں تعمیراتی کام روک دیا گیا تھا اور کووڈ 19 کی وبا کے باعث دوبارہ کام شروع نہیں ہو سکا
2018 میں جب اس کی تعمیر روکی گئی تھی تو ایک تہائی عمارت مکمل کرلی گئی تھی۔
مئی میں تعمیراتی کمپنی کی جانب سے جدہ ٹاور پر کام دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
جدہ ٹاور کی تعمیر جب مکمل ہو جائے گی تو اس کی بلندی 3300 فٹ ہوگی اور اس طرح یہ دنیا کی بلند ترین عمارت کا اعزاز اپنے نام کرے گی۔
خیال رہے کہ 163 منزلہ برج الخلیفہ کی بلندی 2722 فٹ ہے۔
اسے آرکیٹیکٹ ایڈرین اسمتھ نے ڈیزائن کیا جو اس سے قبل برج الخلیفہ کو بھی ڈیزائن کرچکے ہیں۔
ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ جدہ ٹاور کو کب تک مکمل کرلیا جائے گا
مگر یہ خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ اس کی تعمیر 4 سے 5 سال میں مکمل ہوگی۔
یہ 170 منزلہ عمارت ایک ہوٹل، اپارٹمنٹس، دفاتر، آؤٹ ڈور ڈیک اور دیگر تعمیرات سے لیس ہوگی۔
یہ دنیا کی پہلی عمارت ہوگی جس کی بلندی ایک کلو میٹر سے زائد ہوگی
منقول #
09/01/2022
Contact us on 0314-599-2785
27/08/2021
_New site handed over to our client after completely furnishing. 0314-5992785_