CNC Furniture & Interior

CNC Furniture & Interior

Share

Furniture Manufacturer & Interior Decor provider.
2D & 3D CNC Cutting & Encarving with New and Unique Design & Style.

CNC based Modern Furniture, Kids Furniture, Bridal Furniture, Restaurants, Offices & Schools Furniture.

23/10/2024

اگلا موقع

شروع میں ایک بچے کو پینسل سے لکھنا سکھایا جاتا ہے،
تاکہ اگر کوئی غلطی ہوجائے تو ربر سے مٹا کر اسے درست کرلے۔
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پینسل کی جگہ ہاتھ میں قلم پکڑا دیا جاتا ہے یہ سمجھانے کیلئے کہ اب آپ بڑے ہوگئے ہیں، اب اگر غلطی ہوئی تو اسے مٹانا ممکن نہیں بلکہ

اسے یاد رکھنا ہے،
اِس سے سبق لینا ہے،
پھر
اِسے کاٹ کر ٹھیک کرنا ہے۔

مٹانا نہیں ہے بلکہ ذہن میں محفوظ رکھنا ہے۔

اسی طرح
اپنی تربیت کیجئے،
اپنے آپ کو ٹرینڈ کیجئے،
اپنے آپ کو حوصلہ دیجئے،
اپنے اندر مثبت سوچ پیدا کیجئے،

یاد رکھئے:

ناکامی کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے۔

فیل (FAIL) ہونے کا مظلب "کچھ سیکھنے کی طرف پہلا قدم" یعنی

(۔FAIL = First Attempt In Learning ۔)

اور (-END-) کا مطلب خاتمہ یا سب کچھ ختم ہوجا نا نہیں ہے۔

بلکہ

(-END-) کا مطلب ہے (۔END = Effort Never Dies۔) یعنی جدوجہد کبھی نہیں ختم نہیں ہوتی۔

جب کبھی جواب نفی (NO) میں ملے تو اگلے موقعے کیلئے تیار ہوجائیے،

کیونکہ "(-NO-) کا معنی ہے "اگلا موقع"

(۔NO = Next Opportunity۔)

ہمارا رب ہمیں باربار موقع دیتا ہے، ہر رات اپنے بندے کو پکارتا ہے جیسا کہ اللہ کے محبوب پیغمبر ﷺ نے ہمیں خبر دی ہے: " ہمارا رب تبارک و تعالیٰ ہر رات کو اس وقت آسمان دنیا پر آتا ہے جب رات کا آخری تہائی حصہ رہ جاتا ہے۔ وہ کہتا ہے کوئی مجھ سے دعا کرنے والا ہے کہ میں اس کی دعا قبول کروں، کوئی مجھ سے مانگنے والا ہے کہ میں اسے دوں، کوئی مجھ سے بخشش طلب کرنے والا ہے کہ میں اس کو بخش دوں"۔ (صحيح البخاري/كِتَاب التَّهَجُّد/حدیث: 1145)

لہذا ہر لمحہ ایک موقع ہے،
ہر رات اگلہ موقع لے کر آتا ہے،
ہر اگلے موقعے سے فائدہ اٹھائیے،

یا کم از کم

ہر رات کے آخری پہر اپنے رب سے بخشش طلب کیجیے، مغفرت طلب کیجیے، استغفار کیجیے۔

پڑھیے:

أَسْتَغْفِرُ اللَّہَ الَّذِی لاَ إِلَہَ إِلاَّ ہُوَ الْحَیُّ الْقَیُّومُ وَأَتُوبُ إِلَیْہِ

( میں اللہ تعالیٰ سے بخشش طلب کرتا ہوں، جس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، وہ زندہ ہے اور قائم رکھنے والا ہے اور میں اسی سے توبہ کرتا ہوں )۔

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جس نے « أستغفر الله الذي لا إله إلا هو الحي القيوم وأتوب إليه» کہا تو اس کے گناہ معاف کر دئیے جائیں گے اگرچہ وہ میدان جنگ سے بھاگ گیا ہو “۔ (سنن ابي داودسنن ابي داود: 1517)

مغفرت مل گئی تو دنیا و آخرت کی سارے غم سے نجات مل گئی۔ دنیا میں سب سے بڑا غم رزق کی تنگی کا غم ہے، جو استغفار کی برکت سے حل ہوتا ہے۔

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جس نے استغفار کو لازم کر لیا تو اللہ تعالیٰ اسے ہر غم اور تکلیف سے نجات دے گا، اور ہر تنگی سے نکلنے کا راستہ پیدا فرما دے گا، اسے ایسی جگہ سے رزق عطا فرمائے گا، جہاں سے اسے وہم و گمان بھی نہ ہو گا “۔ (سنن ابن ماجه: 3819)

آج جس کو دیکھو وہ رزق کی تنگی کا رونا رو رہا ہوتا ہے۔ اس کا حل تو ہمارے نبی ﷺ نے ہمیں بتا دیا ہے۔ لیکن افسوس کہ لوگ اس حل کی طرف رجوع نہیں کرتے، استغفار کی کثرت نہیں کرتے بلکہ گناہ پر گناہ کیے جاتے ہیں اور ناجائز طریقے یعنی کرپشن و رشوت خوری اور جھوٹ و فریب سے رزق کی تنگی دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جس سے مال تو بڑھ سکتا ہے لیکن رزق کی تنگی دور نہیں ہوتی۔

یاد رکھیے: آپ کا کمایا ہوا حرام مال صرف آپ کو ہی نہیں بلکہ آپ کی متعدد نسلیں تباہ کرکے رہے گی اور نہ جانے کتنی نسلوں کی تباہی کا گناہ آپ کے سر ہوگا۔

لہذا حرام کمانا چھوڑ دیجیے، حرام کمانے سے توبہ کیجیے۔

اگر رزق میں تنگی ہے تو اسے دور کرنے کے لیے اللہ اور رسول اللہ ﷺ کا بتایا ہوا آزمودہ طریقہ اپنائیے۔

استغفار کو لازم کیجیے۔ استغفار کو لازم وہی کرے گا جو اللہ تعالیٰ سے ڈرے گا اور تقویٰ اختیار کرے گا، ارشاد باری ہے:

وَمَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لا يَحْتَسِبْ (سورة الطلاق)

”جو اللہ سے ڈرے گا اللہ اس کو ایسی جگہ سے رزق دے گا جس کا وہ گمان بھی نہیں رکھتا ہو گا“۔

لہذا دنیا و آخرت کے ہر غم سے نجات پانے کے لیے اپنے رب سے ہر لمحہ مغفرت طلب کیجیے، جب تک جان میں جان ہے تب تک ہمیں یہ موقع حاصل ہے۔ روح کے حلق میں پہنچتے ہی توبہ و استغفار کا دروازہ ہمیشہ کے لیے بند ہوجائے گا اور موت کسی بھی وقت آسکتی ہے۔ لہذا موت سے پہلے جتنا ممکن ہو کثرت سے استغفار کیجیے اور دنیا و آخرت کی ہر غم و تکلیف اور ہر تنگی سے نجات پائیے۔

اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو استغفار کی کثرت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

تحریر: محمد اجمل خان
کتاب: بابرکت زندگی۔
۔

02/06/2024

بڑے بڑے نامور اسکولوں اور کالجوں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچے و نوجوان علم سے زیادہ غرور و تکبر سیکھتے ہیں۔

03/05/2024

*مؤلف کی باتیں مؤلف کی زبانی:*

میں *محمد اجمل خان* جسے اللہ تعالٰی نے اپنی بے پناہ فضل و کرم سے ایک منفرد کتاب *بابرکت و باسعادت بڑھاپا* کے موءلف ہونے کی سعادت نصیب کی ہے، الحمد للہ زندگی کی چھہ دہائیاں عبور کر چکا ہوں۔

موٗلف پیشہ ورانہ طور پر یہ بندہ ایک سول انجنیٗر ہے جو کہ سڑکیں ڈیزائن کرتا ہے
اور
کوشش کرتا ہے کہ سڑکیں شارٹ کٹ اور سیدھی ہوں
لیکن
کہیں خم بھی دے دیتا ہے تو کہیں چوراہے بنا دیتا ہے تاکہ لوگ سوچیں کہ جانا کدھر ہے:

جو مومن بندے ہیں وہ صراط مستقیم کی طرف جانے کی سعی کرتے ہیں
اور
اللہ کے اس بندے کی سعی بھی یہی ہے، جس کے لیے دین کا علم سیکھنا ضروری ہے۔ لہذا بندہ ہمیشہ علمائے حق کی صحبت اختیار کی اور صحیح دین سیکھنے کی سعی کرتا رہا ہے اور تادم مرگ کرتا رہے گا، ان شاء اللہ۔

ساٹھ سال کی عمر کو پہنچتے ہی طرح طرح کے عوارض نے گھیر لیا اور موت سر پر کھڑی نظر آنے لگی۔ صاف دکھائی دے رہا ہے کہ زندگی کے اب گنے چنے دن باقی رہ گئے ہیں۔ ایسے میں زندگی کے ان باقی ماندہ ایام کو بابرکت بنانے کی فکر لاحق ہوئی تو زندگی میں کتاب و سنت کا جو علم سیکھا تھا اس کی بنا پر اللہ کی رحمت سے یہ منفرد کتاب تالیف کی جس کی روشنی میں ہر نوجوان اور بوڑھا اپنی زندگی اور اپنا بڑھاپا *’’بابرکت و باسعادت بڑھاپا‘‘* بنا سکتا ہے اور اپنی آخرت سنوار سکتا ہے، ان شاء اللہ۔

اب تک ملک کی طول و عرض میں اور بیرونِ ملک بھی پانچ سو کے قریب علمائے کرام اس کتاب کو لے چکے ہیں، جو اس سے خود مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے دروس میں بھی اس کی مضامین کو شامل کرکے عوام الناس کو فائدہ پہنچانے کا کام کر رہے ہیں۔

اس کتاب میں قرآن و سنت سے ہٹ کر کوئی بھی بات تحریر نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی کسی فرقے کی کوئی بات کی گئی ہے۔ لوگ پوچھتے ہیں کہ اس کتاب کے بارے میں کسی بڑے عالم کی کوئی تقریظ کیوں اس میں شامل نہیں کی گئی تو اس کی وجہ بھی یہی ہے کیونکہ آج ہر عالم کسی نہ کسی فرقے سے تعلق رکھتا ہے اور میں اس کتاب کو حق کے مُتَلاشی ہر مسلمان کے نام کرنا چاہتا ہوں تاکہ لوگ بڑھاپے میں ہی سہی حق کو جان لیں۔

اللہ کا یہ بندہ ساری زندگی بذاتِ خود مُتَلاشی حق رہا ہے۔ اور بس ایک عام مسلمان ہے، جس کے نام کے آگے پیچھے کوئی خطاب و القاب نہیں ہے، ویسے کسی بھی مصنف کے بارے میں جاننا ہو تو اُسے اُس کی تصنیف سے جانیے اور میری تصنیف *بابرکت و باسعادت بڑھاپا* ہے، جنہیں یہ کتاب لینی ہو وہ رابطہ کریں۔

*بقلم خود موءلف: محمد اجمل خان*
موبائل نمبر 03363780896
۔*

31/01/2024

*کاش وہ کچھ عقل رکھتے*
شام ہو چکا ہے
دفتر سے گھر کے طرف لوٹ رہا ہوں،
ایسے میں خیال آیا کہ صبح گھر میں بجلی نہیں تھی،
اب بھی ہو یا نہ ہو۔
پھر اس خیال کے ساتھ ہی رب تعالی کے بنائے ہوئے نشانیوں میں سے ایک نشانی میں کھو گیا۔
ہمارے رب نے بھی کیا خوب دنیا سجایا ہے۔
*شام کا وقت ہے*۔
آہستہ آہستہ دن کی روشنی ختم ہو رہی ہے۔
آہستہ آہستہ اندھیرا چھا رہا ہے۔
دنیا کی ساری مخلوقات چرند پرند حیوانات و انسان اپنے رب کی اس نشانی کو دیکھتے ہوئے اپنی اپنی منزل کی طرف آرام کرنے جا رہے ہیں،
اور میں سوچ رہا ہوں
کہ
اگر دن کے بعد اندھیرا اچانک ہی چھا جاتا تو اس دنیا کے سارے مخلوقات کیلئے کس قدر مشکل درپیش ہوتی۔
جس کا کچھ اندازہ ہم رات کو اچانک بجلی کے چلے جانے سے لگا سکتے ہیں۔
لیکن ہمارے رب نے دن اور رات کے اس درمیانی وقت میں آہستہ آہستہ روشنی کو کم کرکے اندھیرا کرنے کا جو انتظام کیا وہ اس دنیا کے خالق کے ہونے کی ایک بڑی دلیل ہے۔
کیا اب بھی دہریئے کچھ سمجھیں گے؟
کیا اب بھی رب کا انکار کریں گے؟
کاش وہ کچھ عقل رکھتے اور سمجھتے تو رب کا انکار نہ کرتے!
تحریر: *محمد اجمل خان*

21/01/2024

جب پڑهاپا گهیرنے لگتا ہے
تو آخرت کی فکر دامن گیر ہوتی ہے ۔ ۔ ۔

یہ بهی اللہ تعالٰی کی رحمت ہے کہ اس عمر میں اللہ کو یاد کرنے کا موقع مل رہا ہوتا ہے ۔ ۔ ۔
ورنہ ۔ ۔ ۔

بے شمار ایسے بوڑهے ہیں جو اس عمر میں بهی دنیا جمع کرنے میں ہی مگن رہتے ہیں ۔ ۔ ۔

اور

ہائے دنیا ہائے دنیا کرتے کرتے قبر کی تاریکی میں جا گرتے ہیں ۔ ۔ ۔

کتاب: ’’بابرکت و باسعادت بڑھاپا‘‘ ۔ ۔ ۔

قبر اور آخرت کی تیاری کے حوالے سے لکھی گئی ایک منفرد کتاب ہے،

جو لوگ اپنی قبر اور آخرت کو روشن بنانا چاہتے ہیں، وہ اس کتاب کے لیے صرف 1500 روپیہ خرچ کرکے یہ کتاب حاصل کریں۔

لیکن ہم جانتے ہیں کہ آج لوگوں کی اکثریت اپنی قبر اور آخرت کے لیے 1500 روپیہ بھی خرچ کرنا نہیں چاہتی ۔ ۔ ۔

تو نہ کرے،

ہمارا کام ہے پیغام پہنچانا ۔ ۔ ۔

ہم نے پیغام پہنچا دیاہے ۔ ۔ ۔

اب جس کا دل چاہے وہ 1500 روپیہ خرچ کرکے یہ کتاب لے اور اپنی قبر و آخرت کو بابرکت بنائے ۔ ۔ ۔

اور

جس کا دل چاہے 1500 روپیہ اپنی مٹھی میں دبائے رکھے ۔ ۔ ۔

کتاب لینے کے لیے واٹس اپ کریں: 03262366183 پر

کتاب کے بارے میں مزید معلومات ذیل کی فیس بک پیج پر موجود ہیں جس کا لنک نیچے دیا جا رہا ہے۔

https://www.facebook.com/BlessesLongLife

خیر اندیش: محمد اجمل خان
۔

بابرکت و باسعادت زندگی علم و حکمت سے زیادہ عزت دلانے والی کوئی چیز نہیں، مجھے اس کے علاوہ کوئی ہم دم نہیں چاہیے۔ جاہلوں سے ملنے جلنے میں تو ذلت ہی ہے، اگر عزت چاہتے ہو تو اہل علم و دانش کی صحبت اختیار کرو اور لوگوں کی پرواہ کیے بغیر علم و حکمت کی جستجو میں لگ جاؤ۔

22/12/2023

حدیث کو سند سے بیان کرنا صحابہ کرام، تابعین، تبع تابعین، محدثین کرام اور بعد کے اکابرین امت کی منفرد خصوصیت تھی۔ اس سلسلے میں بہت سے واقعات کتب احادیث میں موجود ہیں۔ لہذا سوشل میڈیا پر کچھ پوسٹ کرتے ہوئے یا کسی کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے، کوئی اصلاحی تحریر لکھتے ہوئے یا دینی درس و تدریس کی محفل میں جو حدیث / احادیث بیان کی جائیں اس / ان کی مکمل سند نہیں تو کم از کم حوالہ ضرور دینا چاہیے۔ اس طرح کوئی آپ کو جھٹلا نہیں سکے گا اور اہل علم کے لیے آپ کی باتوں کو قبول کرنا آسان ہوگا۔ تجربے سے معلوم ہوا ہے کہ حدیث کے حوالے سے بات کرنا زیادہ موثر ہے۔

21/01/2022

Baby Cradle for Sale

19/01/2022

میں ہوں جالی / جافری

میں ہوں جالی کیونکہ جعلی پیروں نے میرے نام جالی کو بدنام کر دیا ہے، اس لئے اکثریت مجھے جالی کی بجائے جافری کہتی ہے۔ آپ چاہے مجھے جالی کہیں یا جافری لیکن میری وجود سے انکار نہیں کر سکتے،

کیونکہ میں ہوں جالی، ہر گھر کی رانی، میری تاریخ ہے بہت پرانی۔ جب سے انسان نے تعمیراتی (کنسٹرکشن) کام شروع کیا اس دن سے آج تک میں ہر تعمیر کا حصہ رہی ہوں اور آئندہ بھی رہوں گی۔

اس لئے میں ہوں جالی، ہر گھر کی رانی۔ میرے بغیر ہر کنسٹرکشن ویسے ہی ادھوری ہے جیسے گھر کی رانی گھر میں نہ ہو۔ میں مکان و دوکان، ہوٹل و ریسٹورینٹ، بیوٹی پارلر و شادی ہال اور مسجد و مینار وغیرہ ہر تعمیر/ کنسٹرکشن میں سجائی جاتی ہوں اور انہیں پُرکشش، دیدہ زیب اور خوبصورت بناتی ہوں۔

پہلے گھروں کو روشن اور ہوادار بنانے کیلئے جالی لگایا جاتا تھا اور اب گھروں کو سجانے اور خوبصورت بنانے کیلئے جالی/ جافری کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جدید کمپیوٹیرائزڈ سی این سی مشین کی ایجاد کی وجہ کر پہلے کے نسبت اب جالی کا استعمال بہت بڑھ چکا ہے۔ پہلے کارپینٹرز جالی بناتے تھے، اب کمپیوٹیرائزڈ سی این سی مشین سے نت نئے ڈیزائن کے جالی بنائی جاتی ہے اور اس کا استعمال درج ذیل طرح سے ہوتا ہے:

1- (To Decorate Walls)
2- (To Beautify False Ceiling)
3- (To make Partition / Room Divider)
4- (ٖFor Roof/ Staircase Railing Beautification)
5- (To Beautify all Interior / Exterior Works)
6- (To enhance the Beauty of Any Furniture)
7- (In Garden / Compound Fencing)
8- And a lot of other
لہذا جدید سی این سی مشین سے جالی بنوانے اور اسے انسٹال کرانے کیلئے ابھی 03363780896 پر واٹس اپ یا کال کریں۔
For details,
pls whatsapp or call 03363780896
CNC Furniture & Interior
Rashid Minhas Road
Opposite Aladin Park
Karachi.

Photos from CNC Furniture & Interior's post 06/11/2021

Price Starting from
Rs. 8,000 for Single Beds
Rs. 15,000 for Double Beds
without Mattress
without Side Table
We have our own Factory
We make on Order in a Design what you Like.

Photos from CNC Furniture & Interior's post 01/11/2021

Our latest work "Chiniot style Free standing Wall partition", work in progress.

For orders Call or Whatsapp NOW at 0336-3780896

Want your business to be the top-listed Furniture Store in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Opposite Aladdin Park, Near Chase Value Center
Karachi
75300