01/10/2021
Saif Ullah & Sons Zarai Markaz
Saif Ullah & Sons Zarai markaz is a pesticide business, We have the the right cure for all the crops
01/10/2021
08/09/2021
امید کی کرن
08/09/2021
دھان کی فصل کے متعلق مفید معلومات کسان دوستوں کےلیے
14/04/2021
ماہ رمضان کے پہلے دن کی دعا کی مختصر شرح
سب سے پیلے ہم اس دعا میں خداوند عالم کی بارگاہ میں دعا کرتے ہیں کہ: «اللَّهُمَّ اجْعَلْ صِیَامِی فِیهِ صِیَامَ الصَّائِمِینَ؛ خدایا ہمیں اس مہینہ میں روزہ داروں کی طرح روزہ رکھنے والوں میں قرار دے»، دعا کے اس فقرہ سے یہ معلوم ہوتا ہےکہ سب کا روزہ ایک جیسا نہیں ہوتا بلکہ ہر شخص کا روزہ اسکے اعتبار سے ہوتا ہے، اسی لئے روزہ کی تین قسمیں بیان کی گئی ہیں:
۱۔ عام روزہ ۲۔ خاص روزہ ۳۔ خاص الخاص روزہ
عام روزہ: یہ وہی روزہ ہے جو تمام لوگ رکھتے ہیں، یہ روزہ صرف پیٹ کی حد تک محدود رہتا ہے, یعنی انسان بھوکا تو رہتا ہے لیکن حرام کاموں سے اپنے آپ کو محفوظ نہیں رکھتا۔
خاص روزہ: ایسا روزہ ہے جس میں انسان اپنے پیٹ کے ساتھ ساتھ تمام اعضاء و جوارح کا بھی روزہ رکھتا ہے۔ جیسا کہ امام صادق(علیہ السلام ) اسکے بارے میں ارشاد فرمارہے ہیں: «جب روزہ رکھو تو اپنے کان، آنکھ،بال، جلد، ان سب کا روزہ رکھو»۔[۲]
خاص الخاص روزہ: یہ وہ روزہ ہے کہ جس میں روزہ دار کے دل میں خدا کے علاوہ اور کچھ نہیں ہوتا، اگر ماہ مبارک رمضان میں تمام کام صرف اور صرف خدا کے لئے ہونگے تو یہ روزہ محقق ہوگا اسی لئے ہم دعا میں پڑھتے ہیں: اللَّهُمَّ اجْعَلْ صِیَامِی فِیهِ صِیَامَ الصَّائِمِینَ۔
دوسری جگہ خداوند عالم کی بارگاہ میں دعا کررہے ہیں کہ: «وَ قِیَامِی فِیهِ قِیَامَ الْقَائِمِینَ؛ خدایا ماہ مبارک رمضان میں میرے قیام کو قیام کرنے والوں کی طرح قرار دے»، یعنی جب میں نماز کے لئے کھڑا رہوں تو میرا قیام، قیام کرنے والوں کی طرح ہو، ''قائمین'' ان قیام کرنے والوں کو کہتے ہیں جو، جب نماز کے لئے کھڑے ہوتے ہیں تو خدا کے خوف سے گریہ و زاری کرتے ہیں۔
اس دعا میں دوسری جگہ بارگاہ خداوندی میں دعا مانگ رہے ہیں کہ: «وَ نَبِّهْنِی فِیهِ عَنْ نَوْمَةِ الْغَافِلِینَ؛ مجھے خواب غفلت سے بیدار کردے»، یعنی اس مہینہ کی پہلی ہی تاریخ کو مجھے جگا دے تاکہ میں غفلت میں رہ کر خدا کی نافرمانی نہ کرو کیونکہ نہیں معلوم موت کب آجائے، اگر غفلت کی حالت میں موت آگئی تو ہم لوگ نقصان اٹھانے ولوں میں سے ہونگے۔
امیر المؤمنین حضرت علی(علیهالسلام) اپنے ایک صحابی کو پیغام دیتے ہیں کہ: «لا تقل غدا بعد غد فانما هلک من کان قبلک با قامتهم علی الامانی و التسویف حتی اقامهم امرالله بغته و هم غافلون[۳] کل کے بعد کل نہ کہو یقینا تم سے پہلے والے اپنی آرزؤں میں اور کل، کل کرتے رہے اور غفلت کی حالت میں تھے کہ اچانک اللہ کا حکم آیا اور وہ لوگ ہلاک ہوگئے»
اس حدیث کی روشنی میں یہ واضح ہوگیا کہ اکثر لوگ، خواب غفلت میں ڈوبے ہوئے ہیں، ایسے خواب میں جو انکو خداوند عالم سے دور کررہا ہے، اسی لئے ماہ مبارک رمضان کی پہلے تاریخ کو ہم خداوند عالم کی بارگاہ میں دعا کررہے ہیں کہ : نَبِّهْنِی فِیهِ عَنْ نَوْمَةِ الْغَافِلِینَ، وَ هَبْ لِی جُرْمِی فِیهِ یَا إِلَهَ الْعَالَمِینَ وَ اعْفُ عَنِّی یَا عَافِیاً عَنِ الْمُجْرِمِینَ؛ خدا یا مجھے خواب غفلت سے بیدار کر اور اس مہینہ میں مجھے بخش دے، اے گناہگاروں کو بخشنے والے»۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالے:
[۱]۔ ابراہیم ابن علی عاملی الکفعمی، مصباح للکفعمی، دار الرضی(زاھدی)، ۱۴۰۵ق، ص۶۱۳۔
[۲]۔ محمد ابن علی بابویہ،من لا یحضرہ الفقیہ، دفتر انتشارات اسلامی، ۱۴۱۳ق،ج۳، ص۱۰۹۔
[۳]۔ محمد ابن یعقوب کلینی، اصول کافی، دارالکتب الاسلامی،۱۴۰۷ق،ج۲، ص۱۳۶۔
12/08/2020
28/04/2020
مختصر تشریح:
پانچویں دن کی دعا کی تشریح:
پانچویں ماہ مبارک رمضان کے دن ہم خداوند عالم کی بارگاہ میں دست ادب جوڑ کر یہ دعا مانگ رہے ہیں کہ اے معبود اس مہینہ میں میرا شمار استغفار کرنے والوں میں فرما، صرف زبان سے اَستَغفِرُ اللہ کہنے کا نام استغفار نہیں ہے بلکہ جو جو گناہ انجام دئے ہیں ان سب کی تلافی کرے، مثلا اگر کسی کا مال ناحق کھایا ہے تو جاکر اسکا مال اسے لوٹائے، اسکے بعد استٖغفار کرے، البتہ زبانی استٖغفار کا بھی بہت فائدہ ہے، ہوسکتا ہے کہ زبانی استغفار کے ذریعہ خدا، بندہ کو عملی استغفار کی جانب راہنمائی کرے۔
ہو سکتا ہے کسی کہ ذہن میں یہ سوال پیدا ہو کہ استغفار کا کیا فائدہ ہے، اسکے جواب میں رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) فرما رہے ہیں: « مَنْ أَكْثَرَ الِاسْتِغْفَارَ جَعَلَ اللَّهُ لَهُ مِنْ كُلِّ هَمٍّ فَرَجاً وَ مِنْ كُلِ ضِيقٍ مَخْرَجاً وَ رَزَقَهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ[۲] جو کوئی زیادہ استغفار کرتا ہے، خداوند عالم اسے تمام پریشانیوں سے نجات دلاتاہے اور تمام تنگی سے دور کرتا ہے اور ایسی جگہ سے رزق دیتا ہے جہاں سے اسے گمان بھی نہیں ہوتا»۔
اس حدیث کی روشنی میں ہم یہ نتیجہ حاصل کرسکتے ہیں کہ اگر کوئی بندہ استغفار کریگا تو خداوند عالم اسکی تمام پریشانیوں کو دور کردیگا، اسی لئے آج کے دن ہم خداوند عالم کی بارگاہ میں دعا کر رہے ہیں:« اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِی فِیہِ مِنَ الْمُسْتَغْفِرِینَ؛ اے معبود! آج کے دن مجھے بخشش مانگنے والوں میں سے قرار دے »۔
جب انسان اللہ کے نیک بندوں میں شامل ہوجاتاہے تو ہر لمحہ خدا کی یاد میں رہتا ہے، ایک لمحہ بھی خدا کی یاد سے غافل نہیں ہوتا، اور خدا کی عبادت صرف اور صرف خدا کی رضا حاصل کرنے کے لئے کرتا ہے اور جب انسان اس طرح خدا کے لئے زندگی گزارتا ہے تو وہ مقربین میں سے ہوجاتا ہے، اسی لئے ہم آج کے دن دعا مانگ رہے ہیں:« وَاجْعَلْنِی فِیہِ مِنْ أَوْ لِیائِکَ الْمُقَرَّبِینَ؛ اور آج کے دن مجھے اپنے نزدیکی دوستوں میں سے قرار دے»
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالے:
[۱]۔ ابراہیم ابن علی عاملی الکفعمی، المصباح للکفعمی، دار الرضی(زاھدی)، ۱۴۰۵ق، ص۶۱۳۔
[۲]۔ محمد باقر مجلسی، دار احیاء التراث العربی، ۱۴۰۳ق، ج۷۴، ص ۱۷۲۔
28/03/2020
Agriculture is the basic necessity of Life. We welcome Government decision on Agriculture shops opening and request to all Agriculture stakeholders must follow safety instructions during this crucial time.
30/01/2020
گندم کی پیداوار میں نمایاں کمی کا ایک سبب رسٹ کی بیماری کا بروقت تدراک نہ کرنا ہے۔ اس بیماری سے بچنے کا واحد حل اس کا پیشگی اور برقت کنٹرول ہے.
08/01/2020
FINDUS Extra
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Telephone
Website
Address
Opposite New Ghala Mandi
Qila Didar Singh
54200
Opening Hours
| Monday | 08:30 - 17:00 |
| Tuesday | 08:30 - 17:00 |
| Wednesday | 08:30 - 17:00 |
| Thursday | 08:30 - 17:00 |
| Saturday | 08:30 - 17:00 |
| Sunday | 08:30 - 17:00 |