Ali Mobile Communication

Call Directions Website Contact the business

Ali Mobile Communication Mobile Phone Repairing & Unlocking. Security code, Software,Gmail Account Remove,iCloud unlocking, Total Mobile phone software solution under Roof

ملک کے مختلف علاقوں میں یوفون اور ٹیلی نار صارفین کو ایسے پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ ان کے...
11/08/2026

ملک کے مختلف علاقوں میں یوفون اور ٹیلی نار صارفین کو ایسے پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ ان کے علاقے میں دونوں نیٹ ورکس کا انضمام مکمل ہو چکا ہے، جس کے بعد صارفین کو مزید بہتر کوریج، مضبوط سگنلز اور زیادہ مستحکم نیٹ ورک کا تجربہ ملے گا۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں بھی پی ٹی اے نے بتایا کہ یوفون اور ٹیلی نار کے انضمام کا عمل آخری مراحل میں ہے اور جلد مکمل ہونے کی توقع ہے۔ اس کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں نیٹ ورک انٹیگریشن، اسپیکٹرم ریفارمنگ اور اپگریڈیشن کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔
📍 اگر آپ کو بھی ایسا SMS موصول ہوا ہے یا آپ کے علاقے میں نیٹ ورک میں بہتری آئی ہے تو اسکرین شاٹ اور اپنے علاقے کا نام کمنٹس میں ضرور شیئر کریں۔

📶 پاکستان میں Wi-Fi Calling کے حوالے سے خوشخبری!فی الحال صرف یوفون ہی پاکستان میں Wi-Fi Calling (VoWiFi) کی سہولت تقریبا...
26/06/2026

📶 پاکستان میں Wi-Fi Calling کے حوالے سے خوشخبری!

فی الحال صرف یوفون ہی پاکستان میں Wi-Fi Calling (VoWiFi) کی سہولت تقریباً تمام سپورٹڈ اسمارٹ فونز پر فراہم کر رہا ہے۔

🍎 Apple iPhone XS سے لے کر اس کے بعد آنے والے تمام آئی فون ماڈلز میں یہ فیچر سپورٹڈ ہے، جبکہ iPhone 8 اور iPhone X کے لیے بھی مستقبل میں اپ ڈیٹ آنے کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ ٹیلی نار کے مرج کے بعد یوفون کی نیٹ ورک کوریج میں بھی مزید بہتری متوقع ہے، جس سے صارفین کو پہلے سے بہتر سروس ملنے کی امید ہے۔

✅ VoWiFi (Wi-Fi Calling) کے فوائد

📌 اگر آپ کے گھر، آفس یا کسی بھی جگہ موبائل سگنلز کمزور ہوں لیکن Wi-Fi موجود ہو، تو آپ Wi-Fi کے ذریعے بالکل صاف، واضح اور بغیر رکاوٹ کے کالز کر سکتے ہیں۔

✅ VoLTE کے فوائد

📌 4G نیٹ ورک پر HD Voice Quality کے ساتھ کرسٹل کلیئر آواز میں کالز ہوتی ہیں۔
📌 کال ملنے میں وقت بہت کم لگتا ہے اور کنکشن پہلے سے زیادہ تیز ہوتا ہے۔

⚠️ فیچر ایکٹیویٹ کرنے کا طریقہ:
اپنے یوفون یا ٹیلی نار نمبر سے درج ذیل کوڈ ڈائل کریں:

*9921 #

⚠️ نوٹ: یہ فیچر استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ:
✔️ آپ کا اسمارٹ فون VoWiFi/VoLTE سپورٹ کرتا ہو۔
✔️ فون کی سیٹنگز میں VoWiFi اور VoLTE آن ہوں۔
✔️ متعلقہ سروس آپ کے سم کارڈ پر بھی فعال ہو۔

اگر قیمت، Wi-Fi Calling اور مستقبل کی بہتر کوریج کو دیکھا جائے تو اس وقت یوفون ایک بہترین آپشن بنتا جا رہا ہے۔

کیا آپ نے اپنے فون میں Wi-Fi Calling استعمال کی ہے؟ اپنا تجربہ کمنٹس میں ضرور شیئر کریں۔ 👇

اس کوڈ کے فائدے:Wi-Fi Calling (VoWiFi): اگر آپ کے گھر یا آفس میں موبائل کے سگنل کم آتے ہوں لیکن وہاں وائی فائی (Wi-Fi) م...
24/06/2026

اس کوڈ کے فائدے:
Wi-Fi Calling (VoWiFi): اگر آپ کے گھر یا آفس میں موبائل کے سگنل کم آتے ہوں لیکن وہاں وائی فائی (Wi-Fi) موجود ہو، تو آپ کا فون وائی فائی نیٹ ورک کو استعمال کرتے ہوئے بالکل کلیئر کالز کر سکتا ہے۔
کریسٹل کلیئر آواز (VoLTE): اس کے ایکٹیو ہونے سے 4G نیٹ ورک پر ہائی ڈیفینیشن (HD) کوالٹی میں کالز ہوتی ہیں اور کال ملتے وقت سیکنڈوں کا انتظار نہیں کرنا پڑتا۔
نوٹ: اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے پاس ایسا اسمارٹ فون ہو جو VoWiFi/VoLTE سپورٹ کرتا ہو اور آپ کے فون کی سیٹنگز میں بھی یہ آپشن آن ہو۔

اگر آپ اپنے موبائل فون میں سم لاک استعمال نہیں کر رہے تو سمجھ لیں کہ آپ خود کو ایک غیر ضروری اور خطرناک رسک میں ڈال رہے ...
22/05/2026

اگر آپ اپنے موبائل فون میں سم لاک استعمال نہیں کر رہے تو سمجھ لیں کہ آپ خود کو ایک غیر ضروری اور خطرناک رسک میں ڈال رہے ہیں اور وہ بھی صرف غفلت کی وجہ سے۔حیرت کی بات ہے کہ بارہا وارننگز، آگاہی مہمات، اور تلخ تجربات کے باوجود بھی کچھ لوگ یہ آسان سا حفاظتی قدم نہیں اٹھاتے۔

جب موبائل فون چوری ہوتا ہے تو صرف فون کا لاک ہونا کافی نہیں ہوتا۔چور سب سے پہلے سم نکالتے ہیں اور اسے کسی دوسرے موبائل میں لگا لیتے ہیں۔پھر وہ آپ کے نمبر سے آپ کے قریبی لوگوں کو میسج یا کال کر کے دھوکہ دے سکتے ہیں، خود کو آپ ظاہر کر کے ایمرجنسی پیسے منگوا سکتے ہیں۔خدانخواستہ آپ کے نمبر کے ذریعہ کوئی واردات/جرم کر سکتے ہیں۔

اصل خطرہ تب شروع ہوتا ہے جب چور آپ کی سم سے USSD کوڈز استعمال کرتا ہے۔ پاکستان میں USSD کوڈز جیسے کہ *786 #، *777 # وغیرہ کا استعمال ایزی پیسہ، جاز کیش، یو پیسہ اور دیگر موبائل بینکنگ سروسز کے لیے ہوتا ہے۔ اگر آپ کے موبائل نمبر سے یہ والٹس منسلک ہیں، اور آپ نے مضبوط پِن کوڈ نہیں لگایا ہوا، تو چور چند سیکنڈز میں آپ کا پورا بیلنس نکال سکتا ہے نہ ایپ کی ضرورت، نہ انٹرنیٹ کی۔

اگر آپ نے سم لاک ایکٹیویٹ کیا ہو تو جیسے ہی چور سم کو کسی اور موبائل میں ڈالے گا یا فون ری اسٹارٹ کرے گا، سم فوراً پِن کوڈ مانگے گی۔ نہ کال ہوگی، نہ میسج، نہ یوایس ایس ڈی' کوڈ کام کرے گا۔ یوں آپ کی شناخت کانٹیکٹس، اور پیسہ سب محفوظ رہیں گے۔

آپ کی سم صرف ایک چھوٹی سی چپ نہیں، بلکہ آپ کی شناخت، معلومات اور مالی معاملات کا دروازہ ہے۔ اس دروازے پر تالہ نہ لگانا یقیناً بے وقوفی ہے۔فوری طور پر سم لاک ایکٹیویٹ کریں اور اپنی حفاظت یقینی بنائیں۔
(منقول و متفق)

براہِ کرم مفادِ عامہ کی ایسی تحاریر شئیر کر دِیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔ شکریہ ☺️

15/05/2026
‏23 اپریل 2026 سے نئی پالیسی لاگو کر دی گئی ہے جس کی اہم تفصیلات یہ ہیںنیٹ ورک کا اشتراکاب Ufone اور Onic کے نمبرز پر کی...
25/04/2026

‏23 اپریل 2026 سے نئی پالیسی لاگو کر دی گئی ہے جس کی اہم تفصیلات یہ ہیں
نیٹ ورک کا اشتراک
اب Ufone اور Onic کے نمبرز پر کی جانے والی کالز اور ایس ایم ایس کو "انٹرا نیٹ ورک" (آن نیٹ) مانا جائے گا
آپ کے پاس موجود آن نیٹ منٹس اب صرف ٹیلینور تک محدود نہیں رہے

اس سے قبل یورپین یونین نے قانون لاگو کیا تھا تمام موبائل کمپنیاں چارجز کی کیبلز ایک ہی طرز کی ٹائپ C استمعال کریں گئیں ا...
23/04/2026

اس سے قبل یورپین یونین نے قانون لاگو کیا تھا تمام موبائل کمپنیاں چارجز کی کیبلز ایک ہی طرز کی ٹائپ C استمعال کریں گئیں اسکے بعد اب یورپین یونین نے نیا قانون بنایا ہے کہ تمام موبائل ڈیوائس جسمیں ٹیبلٹ موبائل فونز کی بیڑیاں باہر نکال کر صارفین خود تبدیل کر سکیں گے جوکہ بغیر کسی پروفیشنل ٹول کے ایسا کر سکیں گے اور ہر نئے ماڈل کی ڈیوائس کی بیڑی مارکیٹ میں کمپنیاں کم از کم 5 برس تک دستیاب یقینی بنانے کی پابند ہوں گئیں یورپین یونین کیپٹل برسلز کے میطابق یہ قانون تمام موبائل کمپنیوں کیلئے اگلے سال فروری 2027 سے نافذ عمل ہو گا آئندہ سال تمام موبائل فون یوزر صارفین کو بیڑیوں کی وجہ سے ڈیوائس کی تبدیلی کے جھنجٹ اضافی معاشی بوجھ سے چھٹکارا مل جائے گا لہذا آئندہ تمام موبائل فون ٹیکنالوجی بنانے والی کمپنیوں کے جتنے بھی موبائل اور آئیپیڈز ٹیبلٹ کے نئے ماڈل لانچ ہوں گے وہ بیڑی ریمویبل ہوں گے

جے وی JV فون کی کہانی ۔۔ نقاب پوش ہیکر تک کا سفر ۔••• ٹیلی کام کمپنیاں وہ ادارے ہیں جو ہمیں موبائل سگنلز، کالنگ اور انٹر...
16/04/2026

جے وی JV فون کی کہانی ۔۔ نقاب پوش ہیکر تک کا سفر ۔

••• ٹیلی کام کمپنیاں وہ ادارے ہیں جو ہمیں موبائل سگنلز،
کالنگ اور انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرتے ہیں، جیسے پاکستان میں جاز یا زونگ ہیں ۔
یہ کمپنیاں اپنی سم کے ذریعے ہمیں پوری دنیا سے جوڑے رکھتی ہیں اور نیٹ ورک کا نظام چلانے کی ذمہ دار ہوتی ہیں ۔

جس طرح پاکستان میں موبی لنک جاز، ٹیلی نار اور زونگ نیٹ ورک کی سہولیات فراہم کرتے ہیں، بالکل اسی طرح جاپان میں سافٹ بینک SoftBank اور ڈوکومو Docomo

جبکہ امریکہ میں AT&T ، ویرائزن Verizon
اور ٹی موبائل T-Mobile بڑی ٹیلی کام کمپنیاں ہیں ۔

آپ نے نوٹ کیا ہوگا کہ اکثر باہر ممالک کے کٹ فون آن کرتے ہی شروع میں ان کمپنیوں کا نام یا لوگو نظر آتا ہے
کیونکہ یہ فونز انہی مخصوص کمپنیوں کے آرڈر پر تیار کیے گئے ہوتے ہیں۔

--------------------------------------

قسطوں پر موبائل فون خریدنے کا رواج صرف پاکستان تک
محدود نہیں بلکہ دنیا کے بڑے ترقی یافتہ ممالک میں بھی بہت
عام ہے ۔

یہ ٹیلی کام کمپنیاں اتنی بڑی ہوتی ہیں کہ وہ براہِ راست موبائل کمپنیوں کو لاکھوں یونٹس کا آرڈر دے کر اپنے مطابق فون تیار کرواتی ہیں اور ان میں اپنا خاص سافٹ ویئر ڈال دیتی ہیں ۔

یہ کمپنیاں موبائل انڈسٹری سے فون بنوا کر اپنے صارفین کو
آسان قسطوں پر فراہم کرتی ہیں ، لیکن اس میں شرط یہ ہوتی
ہے کہ اس موبائل میں صرف اسی مخصوص کمپنی کی سم چل
سکے گی ۔

کسی دوسرے نیٹ ورک کی سم قبول نہ کرنے کی وجہ سے
ایسے فونز کو '' سم لاک '' ( SIM Locked )
فون کہا جاتا ہے ۔

••• یہ کمپنیاں ایپل اور سام سنگ جیسے بڑے برانڈز کو لاکھوں فونز کا آرڈر دے کر اپنے سافٹ ویئر کے ساتھ تیار کرواتی ہیں ۔
ان فونز کو قسطوں پر بیچنے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ یوزر صرف
اسی مخصوص کمپنی کا نیٹ ورک استعمال کرے، اسی لیے ان میں دوسری سم نہیں چلتی ۔

--------------------------------------

••• یہاں سے آغاز ہوتا ہے ایک بین الاقوامی کھیل یا
دھوکہ کا ۔

ہوتا یہ ہے کہ کچھ لوگ ان کمپنیوں سے قسطوں پر مہنگے فون حاصل کرتے ہیں اور پھر انہیں سستے ریٹ آگے بیچ دیتے ہیں،

اور کمپنی کو جھوٹ بول دیتے ہیں کہ فون چوری ہو گیا یا
گم ہو گیا ہے ۔
جب قسطیں ادا نہیں کی جاتیں تو وہ کمپنیاں ان فونز کو بلاک کر دیتی ہیں، پھر یہ فون کسی بھی نیٹ ورک کی سم نہیں چلا سکتے ۔۔جس کے بعد یہ فون اسمگل ہو کر دبئی جیسی مارکیٹوں میں پہنچ جاتے ہیں ۔

••• یہاں سے اس کھیل کا ایک اور زبردست راؤنڈ شروع
ہوتا ہے۔
موبائل کمپنیوں کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ فون کو اتنا
سیکیور اور لاک رکھا جائے کہ وہ کسی اور نیٹ ورک کی سم نہ
چلا سکے، لیکن یہیں سے ان '' نقاب پوش ' ' ہیکرز اور انجینئرز
کی گیم شروع ہوتی ہے جو روس ، ویت نام اور ترکی جیسے
ممالک
میں بیٹھے ہوتے ہیں ۔۔

ان '' نقاب پوش '' ہیکرز کا اصل مقصد موبائل کی سیکیورٹی
دیوار میں سوراخ کر کے سم چلانے کا راستہ نکالنا ہے، جس کے لیے وہ دو مختلف طریقے اپناتے ہیں ۔۔

آئی فون کے لیے یہ ہیکرز (JV Chip) تیار کرتے ہیں جو سسٹم کو دھوکہ دے کر عارضی طور پر نیٹ ورک بحال کر دیتی ہے۔

جبکہ اینڈرائیڈ فونز کے لیے یہ ایسے جدید ٹولز بناتے ہیں جن
کے ذریعے فون کو CPid کر کے اس کی شناخت (IMEI)
ہی بدل دی جاتی ہے۔

ان ہیکرز کا سب سے بڑا ہدف پاکستان، ترکی، انڈونیشیا اور
برازیل جیسے ممالک ہوتے ہیں جہاں موبائل فونز پر بھاری
ٹیکس وصول کیے جاتے ہیں ۔

یہ لوگ ایسے سستے راستے نکالتے ہیں کہ مہنگے فونز ان ممالک
کے نیٹ ورک پر بغیر آفیشل ٹیکس دیے چل سکیں ۔

--------------------------------------

جب یہ فون پاکستانی مارکیٹ میں پہنچتے ہیں تو یہ پی ٹی اے (PTA) سے منظور شدہ نہیں ہوتے۔

پی ٹی اے PTA ۔۔ وہ ادارہ ہے جو پاکستان میں تمام ٹیلی کام کمپنیوں کو کنٹرول کرتا ہے اور باہر سے آنے والے فونز پر ٹیکس وصول کرتا ہے۔
ہماری عوام اسے PTI کہتی ہے ۔۔ ( یار ہمارا فون PTI
سے بند ہوگیا ہے ) 😆

چونکہ ان فونز کا ٹیکس ادا نہیں ہوتا ، اس لیے یہ ہیکرز موبائل سافٹ ویئر میں کوئی '' چور دروازہ '' تلاش کرتے ہیں اور
فون کی سیکیورٹی توڑ کر اس کا حل نکال لیتے ہیں ۔

آئی فون کی سیکیورٹی سخت ہونے کی وجہ سے اسے مکمل ہیک
کرنا مشکل ہے ، اس لیے وہاں '' جے وی چپ '' (JV Chip)
کا سہارا لیا جاتا ہے ۔

یہ ایک چھوٹی سی چپ ہوتی ہے جو سم کے ساتھ موبائل میں
ڈالی جاتی ہے اور سسٹم کو یہ دھوکہ دیتی ہے کہ وہی مخصوص
نیٹ ورک کی سم لگی ہے جس پر فون لاک تھا ۔

یہ کام عارضی ہوتا ہے اور فون ری سیٹ کرنے پر دوبارہ لاک
ہو جاتا ہے ۔

دوسری طرف اینڈرائیڈ فونز میں '' سی پی آئی ڈی '' ( CPID )
کا طریقہ استعمال ہوتا ہے ۔

( سی پی آئی ڈی ۔ CPid. Carrier policy iD. )

••• '' پیچ '' (Patch ) تو ایک عارضی حل ہے جو صرف سافٹ ویئر کی حد تک آئی ایم ای آئی (IMEI) بدلتا ہے،
لیکن
'' سی پی آئی ڈی '' ایک پکا کام ہے ۔

اس میں ہیکرز خفیہ ٹولز کے ذریعے فون کے مدر بورڈ کی
سیکیورٹی توڑ کر اندرونی خانے میں آئی ایم ای آئی نمبر اس
طرح بدل دیتے ہیں کہ سسٹم کو لگتا ہے یہ تبدیلی خود آفیشل کمپنی نے کی ہے ۔

پی ٹی اے PTA موبائل فون کی آئی ایم ای آئی نمبر سے ہی پہچان کرتا ہے کہ یہ فون پاکستانی ہے ٹیکس پیڈ ہے یا نہیں یا باہر سے آیا ہے ۔۔

سی پی آئی ڈی میں ہوتا یہ ہے کہ فون میں ،
کسی سستے یا ٹوٹے ہوئے فون کا ائی ایم ای ائی نمبر لگا دیتے ہیں ۔
ایسے فون کا ، کہ جس کا ٹیکس یہی کوئی 1500/2000 تک
ہوتا ہے ۔

چونکہ باہر سے آنے والے فون کا پی ٹی اے کا افیشل ٹیکس
بہت زیادہ ہوتا ہے جو خود موبائل کی قیمت سے بھی کبھی کبھار بڑھ جاتا ہے ۔۔

سی پی آئی ڈی آفیشل ٹیکس کی بنسبت سستا کام ہوتا ہے ۔۔
سی پی آئی ڈی فون بھی اسی طرح سم چلا سکتے ہیں جیسے
آفیشل پی ٹی اے اپرووڈ ۔

اس لیے عموما آفیشل پی ٹی اے اپرووڈ فون مہنگے ہوتے ہیں اور
سی پی آئی ڈی سستے ۔

یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے کسی پلاٹ کی قانونی ملکیت کی فیس
2 لاکھ روپے ہو، لیکن آپ کسی منشی کو 20 ہزار دے کر
سرکاری کاغذات میں ہی وہ پلاٹ اپنے نام کروا لیں ۔

خلاصہ کلام یہ ہے کہ مارکیٹ میں ملنے والے یہ سستے فون
دراصل بین الاقوامی نیٹ ورکس کا حصہ ہوتے ہیں۔

جے وی (JV) فونز وہ ہیں جو باہر کے ممالک میں کمپنیوں سے قسطوں پر لیے جاتے ہیں اور پھر قسطیں ادا کیے بغیر آگے بیچ
دیے جاتے ہیں۔

چونکہ آئی فون کی سیکیورٹی بہت سخت ہے ،
اس لیے اسے '' جے وی چپ '' کے ذریعے عارضی طور پر
دھوکہ دے کر چلایا جاتا ہے ۔

دوسری طرف سی پی آئی ڈی (CPID) اینڈرائیڈ فونز کا وہ
حل ہے جس میں ہیکرز موبائل فون کے مدر بورڈ کے اندر
جا کر فون کی پہچان (IMEI) ہی بدل دیتے ہیں تاکہ وہ
پی ٹی اے کے ریکارڈ میں ایک سستا اور ٹیکس پیڈ فون نظر آئے ۔

یہ فون قسطوں کے فراڈ، اسمگلنگ اور ہیکنگ کے مختلف مراحل سے گزر کر دبئی کے راستے آپ تک پہنچتے ہیں ۔

یہی وجہ ہے کہ یہ آفیشل پی ٹی اے اپرووڈ فونز سے بہت سستے ہوتے ہیں کیونکہ ان کا اصل ٹیکس حکومتی خزانے کے بجائے
ان چور راستوں کی نذر ہو جاتا ہے ۔

--------------------------------------

آپ کا فون آفیشل پی ٹی اے اپروڈ ہے یا سی پی آئی ڈی ۔

چیک کرنے کے لیے آپ پلے سٹور سے DVS نامی
ایپ ڈاؤن لوڈ کر لیں ۔

اپنے موبائل سے #06 #* ڈائل کر کے آئی ایم ای آئی نمبر
اس ایپ کے اندر لکھیں ۔

وہاں دیکھیں کہ پی ٹی اے اپروڈ شو کرتا ہے تو ماڈل کون سا
لکھا آتا ہے ۔
اگر وہی ماڈل لکھا آ رہا ہے جو آپ کے ہاتھ میں ہے تو یہ
آفیشل پی ٹی اے اپرووڈ ہے ۔۔

اگر اس ایپ میں موبائل پی ٹی اے اپرووڈ تو شو ہو رہا ہے
لیکن موبائل کا ماڈل کوئی اور ہے ، تو یہ سی پی آئی ڈی فون ہے ۔

--------------------------------------

• کوشش کریں کہ جہاں تک ممکن ہو آفیشل پی ٹی اے اپرووڈ
فون ہی لیں تاکہ آپ کو بعد میں کسی قسم کی ٹینشن نہ ہو۔

ویسے تو مارکیٹ میں سی پی آئی ڈی اور جے وی فونز اپنی کم
قیمت کی وجہ سے دستیاب ہیں، لیکن ایک خریدار کے طور پر
آپ کو ان کے فرق کا علم ہونا چاہیے تاکہ آپ تمام پہلوؤں
کو دیکھ کر اپنے بجٹ کے مطابق فیصلہ کر سکیں ۔

وہ فون جو اقتدار کی علامت تھا، مگر وقت کے ہاتھوں ہار گیاایک وقت تھا جب موبائل فون صرف رابطے کا ذریعہ نہیں بلکہ طاقت، حیث...
13/01/2026

وہ فون جو اقتدار کی علامت تھا، مگر وقت کے ہاتھوں ہار گیا

ایک وقت تھا جب موبائل فون صرف رابطے کا ذریعہ نہیں بلکہ طاقت، حیثیت اور اعتماد کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ اگر کسی کے ہاتھ میں بلیک بیری نظر آ جائے تو سمجھ لیا جاتا تھا کہ وہ شخص کسی بڑے عہدے پر فائز ہے۔ سیاستدان، بزنس لیڈر، صحافی اور حکومتیں—سب بلیک بیری پر انحصار کرتی تھیں۔
بلیک بیری کی کہانی کا آغاز 1984ء میں کینیڈا کی کمپنی ریسرچ اِن موشن (RIM) سے ہوا۔ ابتدا میں یہ کمپنی وائرلیس کمیونیکیشن اور پیجرز پر کام کرتی تھی، مگر جلد ہی اس نے ایک ایسا موبائل ڈیوائس متعارف کروایا جس نے دنیا کا رابطہ نظام بدل دیا۔
1999
ء میں لانچ ہونے والا پہلا بلیک بیری ڈیوائس ایک انقلاب تھا۔ یہ وہ زمانہ تھا جب ای میل کمپیوٹر تک محدود تھی، مگر بلیک بیری نے ای میل کو جیب میں پہنچا دیا۔ یہی وجہ تھی کہ اسے “CrackBerry” بھی کہا جانے لگا، کیونکہ لوگ اس سے الگ نہیں رہ پاتے تھے۔

2000 کی دہائی کے آغاز تک بلیک بیری کا کوئی مقابلہ نہیں تھا۔ اس کا فزیکل کی بورڈ، مضبوط بیٹری، اور سب سے بڑھ کر ناقابلِ توڑ سیکیورٹی اسے حکومتوں اور کارپوریٹ اداروں کا پسندیدہ بنا چکی تھی۔ امریکی صدر، یورپی رہنما، اور بڑے کارپوریٹ ایگزیکٹوز سب بلیک بیری استعمال کرتے تھے۔
کمپنی کا ماننا تھا کہ صارفین کو تفریح نہیں بلکہ محفوظ اور تیز کمیونیکیشن چاہیے۔ یہی سوچ بلیک بیری کو کامیابی کی بلندیوں تک لے گئی۔

لیکن مسئلہ اُس وقت پیدا ہوا جب موبائل فون صرف ای میل اور کال سے آگے بڑھنے لگے۔ 2007ء میں ایپل نے آئی فون متعارف کروایا، جس نے اسکرین، ٹچ، اور ایپس کے ذریعے موبائل فون کا تصور ہی بدل دیا۔
بلیک بیری کی انتظامیہ نے آئی فون کو ایک “کھلونا” سمجھا۔ ان کا خیال تھا کہ ٹچ اسکرین سنجیدہ صارفین کے لیے نہیں، اور فزیکل کی بورڈ کے بغیر فون کامیاب نہیں ہو سکتا۔ یہی غرور بعد میں کمپنی کے لیے مہلک ثابت ہوا۔

آئی فون کے بعد اینڈرائیڈ آیا، اور اس کے ساتھ ایپ اسٹور کلچر نے جنم لیا۔ لوگ اب فون پر سوشل میڈیا، ویڈیوز، گیمز اور تفریح چاہتے تھے۔ ادھر بلیک بیری اب بھی ای میل اور سیکیورٹی تک محدود سوچ میں قید تھی۔
کمپنی نے ٹچ فون بنانے کی کوشش کی، مگر نہ سافٹ ویئر مضبوط تھا، نہ ایپس کی دنیا میں کوئی خاص مقام۔ ڈیویلپرز بلیک بیری پلیٹ فارم سے دور ہوتے چلے گئے، اور صارفین بھی۔

2010
کے بعد بلیک بیری کی مارکیٹ شیئر تیزی سے گرنے لگی۔ جو کمپنی کبھی اسمارٹ فون مارکیٹ پر راج کرتی تھی، وہ اب اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی تھی۔ ایک کے بعد ایک ماڈل آیا، مگر کوئی بھی صارفین کو واپس نہ لا سکا۔
کمپنی نے اپنے نام کو بچانے کے لیے اینڈرائیڈ فونز بھی متعارف کروائے، مگر تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ وہ جادو، وہ اعتماد، وہ شناخت ختم ہو چکی تھی۔

بالآخر بلیک بیری نے موبائل فون بنانا تقریباً چھوڑ دیا اور خود کو سافٹ ویئر اور سیکیورٹی کمپنی میں بدل لیا۔ اگرچہ بلیک بیری آج بھی کسی حد تک موجود ہے، مگر وہ طاقت، وہ رعب اور وہ مقام تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔

بلیک بیری کی کہانی ہمیں سکھاتی ہے کہ:
صارف کی ضرورت وقت کے ساتھ بدلتی ہے
ٹیکنالوجی میں غرور سب سے بڑا دشمن ہوتا ہے
صرف ماضی کی کامیابی مستقبل کو محفوظ نہیں بناتی

اگر بلیک بیری جیسا محفوظ اور طاقتور برانڈ وقت کے ساتھ خود کو نہ بدل سکا، تو کیا آج کے بڑے ٹیکنالوجی ادارے واقعی زوال سے محفوظ ہیں؟



سب سے زیادہ فروخت 25 کروڑ سیٹ کا ریکارڈ اب بھی اس لیجنڈ  نوکیا 1100 کے پاس ہے ♥️اسمارٹ فونز کے روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ...
12/01/2026

سب سے زیادہ فروخت 25 کروڑ سیٹ کا ریکارڈ اب بھی اس لیجنڈ
نوکیا 1100 کے پاس ہے
♥️

اسمارٹ فونز کے روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بننے سے
پہلے، موبائل فون کی دنیا پر نوکیا کی حکمرانی تھی۔ خاص طور پر ایک ماڈل، نوکیا 1100، جو 2003 میں متعارف ہوا، عالمی سطح پر ایک سنسنی بن گیا،
خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں۔ اس کی غیر معمولی کامیابی محض اتفاق نہیں تھی، بلکہ اس کی سادگی، مضبوطی اور کم قیمت کا وہ امتزاج تھا جو اس دور میں بہت کم فونز میں نظر آتا تھا۔
اُس زمانے میں جب موبائل فون بنیادی طور پر کال اور پیغام رسانی کے لیے استعمال ہوتے تھے، نوکیا 1100 نے یہی کام بے مثال انداز میں انجام دیا اور دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کے لیے ایک قابلِ اعتماد آلہ بن گیا۔

نوکیا 1100 کا ڈیزائن اور ٹیکنالوجی جان بوجھ کر سادہ رکھی گئی تھی۔ اس میں گرد سے محفوظ کی پیڈ، ہنگامی حالات کے لیے بلٹ اِن ٹارچ، اور ایسی بیٹری تھی جو کئی دن بلکہ بعض اوقات ہفتوں تک چلتی تھی، یہ اُن علاقوں میں ایک بڑی خوبی تھی جہاں بجلی کی فراہمی غیر یقینی ہوتی تھی۔ اس کی مونوکروم اسکرین، جو آج کے اسمارٹ فونز کے مقابلے میں چھوٹی تھی، دھوپ میں بھی واضح نظر آتی تھی اور توانائی کی بچت میں بے حد مؤثر تھی۔ فون میں چند بنیادی گیمز بھی شامل تھے، جن میں مشہورِ زمانہ سانپ (Snake) نمایاں تھا، جو سادگی برقرار رکھتے ہوئے تفریح کا ذریعہ بنتا تھا۔

اُس وقت کے بہت سے فون نازک، مہنگے یا استعمال میں پیچیدہ تھے، جبکہ نوکیا 1100 کم قیمت میں غیر معمولی مضبوطی فراہم کرتا تھا، جس کی وجہ سے یہ ہر طبقے کے لوگوں کی پہنچ میں تھا۔ اس کا چھوٹا اور ایرگونومک ڈیزائن اسے گرنے، گردوغبار اور معمولی پانی سے بھی محفوظ رکھتا تھا،اسی وجہ سے اسے تقریباً ناقابلِ شکست سمجھا جاتا تھا۔ بہت سے لوگوں کے لیے نوکیا 1100 محض ایک فون نہیں بلکہ ایک ایسا ساتھی تھا جس پر ہر حال میں بھروسا کیا جا سکتا تھا۔

جب ٹچ اسکرین، ہائی ریزولوشن کیمرے، انٹرنیٹ اور بے شمار ایپس کے ساتھ اسمارٹ فونز سامنے آئے، تب بھی نوکیا 1100 نے کچھ مارکیٹس میں اپنی اہمیت برقرار رکھی۔ جہاں نیٹ ورک انفراسٹرکچر محدود تھا یا قیمت ایک اہم مسئلہ تھی، وہاں اس فون کی سادگی اور کارکردگی کا کوئی مقابلہ نہیں تھا۔ وقت کے ساتھ اس چھوٹے سے فون نے ایک شاندار سنگِ میل عبور کیا: 250 ملین سے زائد یونٹس کی فروخت،یوں یہ تاریخ کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا موبائل فون بن گیا۔


Address

Samundri Road Rajana
Rajana
36070

Opening Hours

Monday 09:00 - 19:00
Tuesday 09:00 - 19:00
Wednesday 09:00 - 19:00
Thursday 09:00 - 19:00
Friday 09:00 - 19:00

Telephone

+92462262107

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ali Mobile Communication posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ali Mobile Communication:

Shortcuts

Share