Mustafa Furniture and Auction

Mustafa Furniture and Auction

Share

We deal in all kind of brand new, used and repaired Furniture items Single Bed, Double Bed, Sofa Set

22/04/2023

جب ڈاکو بھی اعلیٰ ظرف ہوا کرتے تھے!

ایک مارننگ شو میں بیگم بلقیس ایدھی سے سوال کیا گیا کے اپنی زندگی کا کوئی دلچسپ واقعہ سنائیں
بلقیس ایدھی نے ہنستے ہوئے بتایا کے ایک دفعہ وہ اور ایدھی صاھب ایک پرائیویٹ کار پر سکھر جا رہے تھے ایک شادی پہ، رات کا وقت تھا۔ اندروں سندھ سے گذرتے ہوئے ایک مقام پر کچھ ڈاکو راستے میں آ گئے اور ہماری گاڑی روڈ سے اتار کر کچے میں لے گئے وہاں پہلے سے کچھ گاڑیاں کھڑی تھیں اور ڈاکو لوٹ مار میں مصروف تھے۔ تھوڑی دیر میں ایک ڈاکو ہماری طرف آیا اور ڈرائیور اور ایدھی صاحب کو باہر نکلنے کا کہا۔ ان دونوں کی تلاشی لی اور جیب خالی کرا لی۔ اچانک اس ڈاکو کی نظر ایدھی صاحب پر پڑی اور غور سے ان کو دیکھنے کے بعد ڈاکو جلدی سے ایک جانب کھڑی جیپ کی طرف گیا اور ایک شخص کے ساتھ فورن واپس آ گیا۔
اس شخص نے ٹارچ کی روشنی ایدھی صاحب کے چہرے پر ڈالی اور پوچھا "آپ عبدالستار ایدھی ہیں" جواب ہاں میں ملا تو وہ ڈاکووں کا سردار ایک دم پریشان ہو گیا۔
فوری حکم ہوا کے تمام گاڑیاں جن سے لوٹ مار کی گئی ھے ان کو مال واپس کیا جاۓ اور باقاعدہ طور پر وہ شخص ایدھی صاحب کے ہاتھ چوم کر معافی مانگنے لگا۔
مزید حیرت کی بات یہ ہوئی کے جب وہ ڈاکو ہمیں رخصت کرنے لگا تو 20 لاکھ روپے بطور چندہ ایدھی صاحب کے حوالے کیا۔ ایدھی صاحب کے انکار پر بولا "سر جب میرے جیسے گنہگار پولیس مقابلے میں مارے جاتے ہیں تو ہمارا کوئی رشتے دار ہماری لاش تک نہیں وصول کرتا اور ایدھی ہی ہماری لاش کو کفناتا ہے اور دفناتا ھے" ۔۔۔

18/04/2023
14/04/2023

.





17/03/2023

ایک عمرہ ایسا بھی کیجیے!!!
کہ کوئی آنکھ نہ دیکھے۔ جو صرف اللہ کےلیے ہو اور آپ چپکے سے اپنا ٹکٹ پاسپورٹ جیب میں ڈالے خاموشی سے ایئرپورٹ چلے جائیں۔ نہ کوئی اعلان ہو اور نہ مدینے والے کے بلاوے کا دعویٰ کریں، نہ ہی دوسرے کم نصیبوں کو سنائیں۔ جا کر اپنے پھیرے لگائیں، سر منڈائیں اور بغیر سیلفی لیے مدینے کو روانہ ہو جائیں۔
وہاں کی نمازوں، روح پرور نظاروں اور دل کے کایا کلپ ہونے کو اپنے ہی دل میں رکھیں اور اسی عاجزی سے واپس آ کر بغیر ہار پہنے اور بغیر دعوتیں اڑائے اپنے کاموں میں لگ جائیں۔
کبھی ایسا کر کے دیکھیے۔ آپ کا دل، آپ کی روح اتنی تالی پیٹے گی کہ آپ کو باہر کی کسی تالی، کسی واہ واہ کی حاجت نہیں رہے گی۔
اللہ ہم سب کو اپنے در پر حاضری دینے کی توفیق عطا فرمائے آمین

11/03/2023

ضیاء چترالی لکھتے ہیں۔ 1960ء میں فرانس نے کانگو کو آزاد کیا۔ بعد میں اس نے اپنا سفیر وہاں تعینات کر دیا۔ ایک مرتبہ فرانسیسی سفیر صاحب شکار کی تلاش میں کانگو کے جنگلات نکل گیا۔
‏جنگل میں چلتے چلتے سفیر کو دور سے کچھ لوگ نظر آئے۔ وہ سمجھا شاید میرے استقبال کے لئے کھڑے ہیں۔ قریب پہنچا تو معلوم ہوا کہ یہ ایک آدم خور قبیلہ ہے۔ انہوں نے فرانسیسی سفیر کو پکڑ کر ذبح کیا۔ اس کی کڑاہی بنائی اور سفید گوشت کے خوب مزے اڑائے۔
‏فرانس اس واقعے پر سخت برہم ہوا اور کانگو سے مطالبہ کیا کہ وہ سفیر کے ورثاء کو (کئی) ملین ڈالر خون بہا ادا کرے۔ کانگو کی حکومت سر پکڑکر بیٹھ گئی۔ خزانہ خالی تھا، ملک میں غربت و قحط سالی تھی۔ بہرحال کانگو کی حکومت نے فرانس کو ایک خط لکھا، جس کی عبارت کچھ یوں تھی:
‏"کانگو کی حکومت محترم سفیر کے ساتھ پیش آئے واقعے پر سخت نادم ہے، چونکہ ہمارا ملک خون بہا ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا، لہٰذا غور و فکر کے بعد ہم آپ کے سامنے یہ تجویز رکھتے ہیں کہ ہمارا جو سفیر آپ کے پاس ہے، آپ بدلے میں اسے کھا لیں۔ والسلام!"
‏پاکستان کو بھی چاہئے کہ وہ آئی ایم ایف کو خط لکھے، جس کا مضمون کچھ یوں ہونا چاہیے:
‏"پچھلے پچھتر برسوں میں ہماری اشرافیہ نے جو قرضے لئے ہیں، وہ آپ ہی کے بینکوں میں پڑے ہیں، ہم آپ کے قرضے تو واپس نہی کر سکتے۔ لہٰذا گزارش ہے کہ ہماری اشرافیہ کے بینک بیلنس، اثاثے اور بچے مغربی ممالک میں ہیں، بدلے میں آپ وہ رکھ لیں۔"
‏انج تے فر انج ہی سہی😂

Want your business to be the top-listed Furniture Store in Rawalpindi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Khayban Sector 1
Rawalpindi
46000

Opening Hours

Monday 09:00 - 21:30
Tuesday 09:00 - 21:30
Wednesday 09:00 - 21:30
Thursday 09:00 - 21:30
Saturday 09:00 - 21:30
Sunday 09:00 - 21:30