22/07/2023
A Public Service Message.....
موبائل ایپلیکیشن انسٹال کرنے سے قبل کیا کرنا چاہیے
ضروری ہدایات و معلومات
انڈرائیڈ فون استعمال کرنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ کوئی بھی نئی ایپ انسٹال کرنے سے قبل بعض باتوں سے اچھی طرح واقفیت حاصل کریں۔ بعض اوقات خطرناک ایپلیکیشنز پلے سٹور میں پائی جاتی ہیں جنہیں عام صارفین شناخت نہیں کر پاتے اور بعد ازاں ان ایپلیکیشنز کے ذریعے موبائل فون کو ہیک کر لیا جاتا ہے اور ہمارا اہم ڈیٹا چرایا جاتاہے
دورحاضرمیں سمارٹ فونز ہماری بنیادی ضرورتوں میں سے ایک شمار ہوتا ہے اس کے کثرتِ استعمال کی وجہ سے مختلف ایپلیکیشنز کی تعداد میں بھی غیرمعمولی اضافہ ہو رہا ہے۔
سمارٹ فونز پر مختلف سٹورز موجود ہیں جہاں انواع و اقسام کی ایپلی کیشنز کی بھرمار ہے۔ وہی سے صارفین اپنے لیے مطلوبہ ایپ تلاش کر انسٹال کرتے ہیں۔
دنیا بھرمیں ’گوگل ایپ سٹور‘ معروف ہیں جہاں ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں ایپس اور گیمز موجود ہیں جو دنیا بھر کے صارفین اپنے سمارٹ فونز میں انسٹال کرتے ہیں۔
سمارٹ فونز کے بعض صارفین کا یہ خیال ہوتا ہے کہ ’گوگل پلے سٹور‘ سے براہ راست کوئی بھی ایپ یا گیم انسٹال کرنا محفوظ ہوتا ہے جو ان کے فون کے لیے کسی بھی خطرے کا باعث نہیں، لیکن حقیقت میں یہ ایک خام خیالی ہے۔
سٹورسے ایپ انسٹال کرنے کے محفوظ طریقے
انسٹالیشن: کسی بھی سٹور سے کوئی بھی ایپ انسٹال کرنے سے قبل یہ دیکھ لیا جائے کہ اس ایپ کو کتنی تعداد میں انسٹال کیا گیا ہے اور لوگوں کے ریویوز کیا ہیں اگرتعداد کم اور ریویوز منفی تو اس بات کا امکان ہے کہ یہ ایپ جعلی ہے۔
پرمیشنز: ایپ انسٹال کرنے سے قبل اس بات کا جائزہ لیا جائے کہ ایپ کے قواعد میں درج ’اجازت‘ یعنی پرمیشنز کن اشیا کے بارے میں ہے۔ اگر مروجہ اشیا کے علاوہ بھی کوئی ایسی شق درج ہے جو قابل قبول نہیں یعنی آپ کے ایس ایم ایس یا کالنگ لسٹ تک رسائی تو یہ خطرے کی بات ہے۔
تفصیل: اگر ایپ کی تفصیلات غیر واضح انگلش یعنی ایسی انگلش میں ہیں، جو عام استعمال نہیں ہوتی یا کسی روبوٹیک پروگرام کے استعمال سے درج کی گئی ہو تو یہ بھی انتباہی علامت ہو گی۔
تیارکرنے والی کمپنی: ایپ انسٹال کرنے والی کمپنی کے بارے میں معلومات کرنا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔
اینڈرائیڈ صارفین کو چاہیے کہ اگر انہیں پلے سٹور پر جعلی ایپلیکیشنز کے بارے میں معلوم ہو تو ان کے بارے میں سٹور کو رپورٹ کریں تاکہ سٹور انتظامیہ فوری کارروائی کرتے ہوئے جعلی ایپ کو ہٹا دے۔
اس قسم کے نقصان دہ ایپلیکیشنز سے ہوشیار رہنا بچنا اس لیے بھی ضروری ہے کیونکہ ان ایپس کے ذریعے فونز کو ہیک کیا جاتا ہے جس کے ذریعے آپ کے ڈیٹا کو چوری کیا جا سکتا ہے ان غیر ضروری ایپلی کیشنز کو انسٹال کرنا نقصان دہ ثابت ہوتا ہے جو سمارٹ فون کی پرائیوسی کو بھی ختم کرنے کا باعث ہوتی ہیں۔ یہ بیک گراؤنڈ میں اپنے سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہیں خواہ ان ایپس کو آپ نے آن کیا ہو یا نہیں، ان کا اپ ڈیٹنگ کا عمل جاری رہتا ہے جس کی وجہ سے آپ کے موبائل کی بیٹری مسلسل استعمال میں رہتی ہے
ایسی ایپلیکیشنز اپنے موبائل فون سے ڈیلیٹ کرتے رہنا چاہیے اور اس کا انتظام وقتاً فوقتاً کیا جائے کیونکہ یہ ایپلیکیشنز فون کی کارکردگی پر اثر پڑتا ہے یہ وقتاً فوقتاً سکرین پرالرٹ میسجز بھی ارسال کرتی رہتی ہیں جس سے فون کی کارکردگی اور میموری بھی متاثر ہوتی ہے۔
سمیر ارتضی
08/01/2023
09/03/2022
13/02/2022
20/01/2022
17/07/2021
17/07/2021
17/07/2021
18/10/2019