Pantagon Mobile and Accessories

Pantagon Mobile and Accessories

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pantagon Mobile and Accessories, st # 5 Muzaffar colony Shareef Chowk, Shah Faisalabad.

16/08/2025

پاکستان تحریک انصاف کا 16 اگست یوم قائد اعظم کے موقع پہ عوام کیلئے ہدایات کی درخواست:

یہ تو سب کو معلوم تھا کہ ہمارے قائد عمران خان کی تصویر ٹی وی اور اخبارات میں شائع کرنے پر پابندی ہے، مگر اب تو ملک کے بانی، بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی تصویر بھی یوم آزادی کے سرکاری اشتہار سے غائب کر دی گئی ہے۔ ہمیں بطور قوم اس بیہودہ حرکت کا جواب بانی پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کر کے دینا ہے۔

یہ حکومت، جو فارم 47 کے بل بوتے پہ الیکشن چوری کرکے قوم پر مسلط کی گئی اور جس کی نہ کوئی قانونی اور نہ ہی اخلاقی حیثیت ہے، وہ کیا قائداعظم کی تصویر مٹا پائے گی؟ یہ قوم کسی بھی ایسی ناپاک کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

ہم اس حکومت اور دنیا کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ قائداعظم زندہ ہیں، ان کا نظریہ زندہ ہے، اور پاکستان کے عوام اپنے بانی کو نہ بھولے ہیں نہ بھولنے دیں گے۔ اور انکا قیام پاکستان کیلئے مشن اور مقصد قائد اعظم کے جانشین ہمارے عظیم لیڈر عمران خان کی قیادت میں ہم حاصل کر کے رہینگے انشاء اللہ۔

یوم قائد اعظم 16 اگست کیلئے عملی پیغام برائے ہر پاکستانی:

اپنے گھر کے باہر اور اندر قائداعظم کی تصویر لگائیں

اپنی سوشل میڈیا پروفائل اور والز پر لگائیں

اپنی ڈی پی بدلیں اور قائداعظم کی تصویر لگائیں

دفتر کے باہر آویزاں کریں

دکانوں کے باہر آویزاں کریں

اپنی گاڑیوں پر لگائیں

قائداعظم کی تصویر کے ساتھ سیلفی لیں اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں

اپنے اہل خانہ خاص طور پہ بچوں کو بتائیں کہ کس طرح قائد اعظم محمد علی جناح اور دیگر سیاسی قائدین نے عوام کیساتھ مل کر قیام پاکستان کیلئے جدوجہد کی اور لازوال قربانیاں دینے سے بھی گریز نہیں کیا۔

ہم 16 اگست کو پورا پاکستان قائداعظم کی تصویروں سے جگمگا دیں گے، اور بتا دیں گے کہ یہ قوم اپنے محسن اور بانی وطن کو فراموش نہیں کرتی۔

قائداعظم زندہ باد،
پاکستان پائندہ باد،


منجانب:
مرکزی شعبہ اطلاعات
پاکستان تحریک انصاف

15/08/2025
Photos from Pantagon Mobile and Accessories's post 29/06/2023
Photos 28/02/2020
Want your business to be the top-listed Furniture Store in Shah Faisalabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


St # 5 Muzaffar Colony Shareef Chowk
Shah Faisalabad
38000