29/10/2026
🌸 احمد پبلک اسکول برکانہ 🌸
🎓 نئے داخل ہونے والے طالب علم کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید! 🎓
ہمیں بے حد خوشی اور مسرت ہے کہ آج امیر ذادہ ولد بخت ذادہ نے احمد پبلک اسکول برکانہ میں داخلہ لے کر ہمارے تعلیمی و تربیتی خاندان کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
💐 ان کے معزز والدین کو احمد پبلک اسکول برکانہ کے وسیع و محبت بھرے تعلیمی خاندان میں تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
ہم آپ کے اس اعتماد کو اپنے لیے باعثِ فخر سمجھتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ نے اپنے بچوں کے بہتر، روشن اور کامیاب مستقبل کے لیے ایک بہترین انتخاب کیا ہے۔ احمد پبلک اسکول برکانہ میں ہماری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھے اخلاق، مثبت سوچ، نظم و ضبط، کردار سازی اور عملی زندگی کے لیے ضروری تربیت بھی فراہم کی جائے۔
ہم دعاگو ہیں کہ آپ ہمارے ادارے میں اپنے تعلیمی سفر کا آغاز جوش، محنت اور لگن کے ساتھ کریں اور آنے والے وقت میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے والدین، اساتذہ، ادارے اور علاقے کے لیے باعثِ فخر بنیں۔
آمین